حیدرآباد۔22اگسٹ(اعتماد نیوز)آج آندھرا پردیش اسمبلی میں لا اینڈ آرڈر کے
مسئلہ پر مباحث کے کے دوران زیر اقتدار پارٹی تلگو دیشم اور وائی ایس آر
کانگریس ارکان اسمبلی کے درمیان شدید بحث و تکرار کا واقعہ پیش آیا۔ جسکے
بعد اجلاس میں شدید گڑبڑ واقع ہوگئی۔ وائی ایس آر کانگریس نے وعدی کیا کہ
تلگو دیشم پارٹی قائدین اقتدار پر آنے کے دو ماہ کے قلیل عرصہ میں ہی
14وائی ایس آر کانگریس قائدین کو قتل
کردی ہے۔ جس پر وائی ایس آر کانگریس
کی جانب سے اسمبلی اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی سے اس مسئلہ پر بات چیت کا
مطالبہ کر رہی تھی۔ آج اس مسئلہ پر مباحث کی اجازت دے دی گئی۔ تلگو دیشم
اور وائی ایس آر کانگریس کے ارکان نے اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی شدید گڑبڑ
کرنے لگے۔ جسکے بعد اجلاس کو ایک بار ملتوی کر دیا گیا۔ تاہم اسکے بعد بھی
اجلاس کی کاروائی میں بار بار رکاوٹ پیدا ہونے پر اجلاس کو کل تک کے لئے
ملتوی کردیا گیا۔